ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لاری اور بائک کی ٹکر؛ بائک پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی

بھٹکل میں لاری اور بائک کی ٹکر؛ بائک پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی

Sun, 16 Apr 2017 11:58:24    S.O. News Service

بھٹکل 15اپریل (ایس او نیوز) یہاں وینکٹاپور آئیس فیکٹری کے سامنے نئی تعمیر شدہ نیشنل ہائی وے سڑک پر لاری اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدکنداپور لے جایا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت شری دھر سومیّا گونڈا (27) اور کرشنا انپّا گونڈا (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئس فیکٹری کے عقب میں واقع ایک مکان میں مزدوری کا کام ختم کرکے یہ دونوں اپنے گھر ہاڈولی جانے کے لئے نکلے تھے، آئیس فیکٹری والی سڑک سے ان کی بائک باہر نئی تعمیر شدہ سڑک پر آہی رہی تھی کہ اس موقع پر مچھلیوں سے بھری لاری بھی نئی تعمیر شدہ سڑک پر گذررہی تھی، بائک سوار نے غالباً اہم شاہراہ پر گذرنے والی لاری سے بے پرواہ اپنی بائک کو گلی سے باہر لایا، جس کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا۔

سری دھرکے ایک پیر کو شدید چوٹ لگی ہے، جبکہ دونوں ہاتھوں کو اور چہرے پر خراشیں آئی ہیں، جبکہ کرشنا کے سر کے پچھلے حصے کو چوٹ لگی ہے دونوں کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔


Share: